۔ ایگریکلچر و پلانٹیشن
۔ خوراک و مشروبات کی تیاری
۔ ہوٹل ،ریسٹورانٹ، کیٹرنگ اور ٹورزم سروسز
۔ تمباکو کی صنعت کے تمام مراحل
یہ فیڈریشن ۱۲۴ ممالک کی ۳۳۶ یونینوں پر مشتمل ہے جو کہ مشترکہ طور پر ۲۸ لاکھھ ممبران کی نمائندگی کرتی ہے ۔ اس کا ہیڈ آفس جینوا سوئزر لینڈ میں واقع ہے جبکہ ایشیاء / پیسفک کے لیے علا قائی دفتر سڈنی آسڑیلیا میں واقع ہے۔ آئی یو ایف کی رکنیت تمام جمہوری ٹریڈ یونینوں کے لیے ان کی نظریاتی و سیاسی رحجانات سے قطح نظر عام ہے۔
آئی یو ایف کا رہنماء اصول بین الاقوامی مزدور یکجہتی ہے۔ ہم عمومی طور پر انسانی حقوق، ٹریڈ یونین حقوق اور کارکنان کے ایسے فیصلہ سازی کے حقوق کی حفا ظت کرنے کے پابند ہیں جو کام کی جگہ اور سماج میں انکی زندگی کو متاثر کرتے ہیں، ہم استحصال اور ظلم کے تمام طریقوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
