آئی یو ایف ، کوکاکولا کمپنی (ٹی سی سی سی) اور پاکستان میں کوکاکولا کے بوٹلرسی سی آئی کے درمیان کوکاکولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ میں روزگارکےتحفظ اور ٹریڈ یونین کے حقوق پر ایک طویل اور سخت تنازعہ کامیابی سے حل کرلیاگیا ہے۔ کوکاکولا بیوریجزپاکستان دراصل کوکا کولا کمپنی اور سی سی آئی کی مشترکہ ملکیت ہے۔ معاہدے کی رو سے، غلط طریقے سے نکالے گئے تمام ورکرز کو مکمل تنخواہ کے ساتھہ بحال کیا جائے گا۔ کمپنی ، پیپلز ایمپلائزیونین (پی ای یو) کو ملتان میں آئی یو ایف کے ممبرز کی نمائندہ کی حیثیت سے تسلیم کرتی ہے اور یہ ضمانت دیتی ہے کہ وہاں یونین کے ممبران اور عہدیداراں کو ہراساں یا ان کے ساتھہ کوئی ذیادتی نہیں کی جائے گی۔
غیر مستحکم اور غیر مستقل روزگار کے عمل کی اصلاح کے لیے، جو کہ ٹریڈ یونین حقوق کی نفی ہے، معاہدہ نے ۱۸۷ مستقل اور براہ ِراست ملازمتوں کی صورتحال پیدا کیں ہیں۔
بین لا قوامی سطح پرمعاہدہ کی نگرانی آئی یو ایف اور سی سی آئی ۔ ٹی سی سی سی کی مشترکہ کمیٹی کے ذریعے ہوگی اور اس پرعمل درآمد مقامی طریقے سے ہوگا۔ پاکستان میں معاہدہ پر عمل درامد کے عمل میں آئی یو ایف کے ممبران کی واضح نمائیندگی ہوگی۔
غلام رسول، پیپلزایمپلائز یونین ملتان کے صدر ہیں ان کا کہنا ہے کہ ” یہ معاہدہ ہمارے ممبران کے حقوق کو دوبارہ محفوظ کر چکا ہے جو کہ ایک سال پہلے نا جائز طور بر طرف کیے گئے تھے اور اس معاہدے کے بعد ہم ملتان میں یونین کے حقوق کو صحیح طریقے سےاستعمال کریں گے۔
خالد پرویز، رحیم یار خان میں کوکاکولا یونین کے صدر ہیں وہ معاہدہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ ” کوکاکولا پاکستان میں ٹریڈ یونین کے حقوق کو تسلیم کرانے میں یہ معاہدہ بہت اہم ہے اور آئی یو ایف سے ملحق نیشنل فیڈریشن فوڈ بیورجز اینڈ ٹوبیکو ورکرزنے ایک بہت اہم مرحلہ عبور کر لیا ھے ۔”
خائستہ رحمٰن کوکاکولا بیوریجز اسٹاف اینڈ ورکرز یونین کراچی کے صدراورآئی یوایف گلوبل الائنس آف کوکاکولا ورکرز کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبر ہیں، کہتے ہیں ” یہ پاکستان میں کوکاکولا ورکرزکی بہت بڑی فتح ھے اب ہم کام کی جگہ پرعزت و وقار کے ساتھ اطمینان سے کام کر سکتے ہیں۔”
یہ معاہدہ 25 جولائی کی صبح 4 بجے آئی یو ایف کے سیکریٹیریٹ واقع جنیوا میں 19 گھنٹے کی گفت و شنید کے بعد ھوا تھا۔ ایگریمنٹ پر رسمی طور پر ایک دن بعد دستخط ہوئےاوراس دوران آئی یو ایف،ٹی سی سی سی اور سی سی آئی کے درمیان مشاورت جاری رہی جبکہ اس معاہدے کی تصدیق آئی یو ایف کے ممبرز نے پاکستان میں کی۔
دونوں اطراف سے شروع ہونے والی گفت و شنید ایک مضبوط حوصلے کو ظاہر کرتی ہے جو ایک مشترکہ رضا مندی کا ما حاصل ہے جو ان دو دنوں تک ہوتارہا۔ سی سی آئی ڈیلیگیشن کی سر براہی انٹر نیشنل آپریشنز کے صدر حسین اکن اور رون جونزنے کی جو سی سی آئی مڈل ایسٹ/پاکستان ریجن کےصدر ہیں۔ کوکاکولا کمپنی کی ٹیم کی قیا دت ایڈ پوٹر کر رھے تھے جو کہ گلوبل لیبر ریلیشنز کے ڈائریکٹر ہیں۔ جبکہ آئی یو ایف کی طرف سے جنرل سیکریٹری ران آسوالڈ کے ساتھ ہدائت گرین فیلڈ اور پیٹر روسمین شامل تھے۔


0 Responses to “کوکا کولا پاکستان کے ساتھ طویل اور سخت تنازعہ کے اختتام پرایک جامع معاہدہ طے پا گیا”