کوکا کولا گجراونلہ یونین کا چارٹر آف ڈیمانڈ

28 مئی کو سی بی اے سرٹفکیٹ حاصل کرنے کے بعد کوکا کولا یونین گجرنوالہ نے 19 جون کو چارٹر آف ڈیمانڈ دے دیا۔ اس سے قبل یونین نے اپنے ممبران کے ساتھہ ساتھہ فیڈریشن سے ملحق یونینوں کے ساتھہ بھی چارٹر آف ڈیمانڈ بنانے کے لیے مشورے کیے، مورخہ 9 جون کو آئی یو ایف پاکستان کے قمر الحسن اور آئی یو ایف ایشیاء پیسفک کے کوآرڈینٹر محمد ھدایت گرین فیلڈ نے گجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں انھوں نے یونین کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں یونین کے جنرل سیکریٹری غلام مصطفے نے کہا کہ آج سے آٹھہ سال قبل یہاں ایک یونین بنی تھی لیکن انتظامیہ نے اسے ختم کر دیا ،آٹھہ سال کی مسلسل جدوجہد کے بعد کوکا کولا گجرانوالہ کے محنت کشوں نے ایک بار پھر یونین بنائی ھے اس مرتبہ انتظامیہ اسے ختم نہیں کر سکے گی کیونکہ اس مرتبہ ایک مضبوط قومی اور بین اقوامی تنظیم سے ہمارا الحاق ھے اور کوکا کولا کے محنت کش ھر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ھین،ھم نے انتظامیہ کو یہ پیغام دیا ھے کہ ہم پر امن رہ کر فیکٹری کی پیداوار میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تا کہ محنت کشون کو زیادہ سےزیادہ مراعات مل سکے ،ہم صرف یہ چاہتے ھءں کہ انتطامیہ قانون پر عمل درآمد کرے اور محنت کشوں کو ان کے جائز حقوق اور مراعارت دیتی رھے، ہم صنعتی امن اور بھائی چارے کی فضا بر قرار رکھنا چاہتے ہیں لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،آئی یو ایف کے کو آرڈینٹر ھدایت گرین فیلڈ نے اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے کہا کہ کوکا کولا کے محنت کش جہاں بھی ہیںاب ایک پیلٹ فارم پر جمع ھو گئے ہیں اور آپ بھی اب بین اقوامی برادری کا حصہ بن چکے ھیں، ھم سب مل کر دنیا کی سب سے بڑی مشروبات ساز کمپنی کا مقابلہ کر سکیں گے، بین اقوامی سطح پر جہاں مزدوروں کے لیے مسائل بڑھ رہے ھیں وہاں ہمارے لیے بھی مشترکہ طور پر کام کرنے کے لیے مواقع بھی بڑھ رہے ھیں، اب ہم نہ اپنے ملک میں بلکہ د نیا بھر میں مزدور برادری کے ساتھہ ھاتھوں میں ھاتھہ ڈال کر اپنے مطالبات اور حقوق کے لیے جدوجہد کر سکتے ھیں،

انھوں نے کہا کہ کراچی،ملتان،رحیم یارخان کے بعد اب گجرانوالہ مین بھی کوکا کولا کے محنت کش متحد و منظم ھو گئے ھیں اور انشااللہ اس کے بعد فیصل آباد اور لاھور میں بھی یونین بن جائے گی،پھر آپ سب مل کر قومی سطح پر اپنے مطالبات کے لیے جدوجہد کر سکتے ھیں، اجلاس کے آخر میں یونین کے صدر عامر رشید بٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ فیڈریشن اور آئی یو ایف کے ساتھہ کام کر کے ہم یہ سیکھہ رہے ھیں کہ ٹریڈ یونین کیا ھوتی ھے اور کس طرح چلائی جاتی ھے، ہمارا کام مزدوروں کو متحد اور منظم کرنے کے ساتھہ انھیں مطمین کرنا بھی ھے اور ہماری یونین محنت کشوں کے اعتماد پر انشا اللہ پورا اترے گی۔

0 Responses to “کوکا کولا گجراونلہ یونین کا چارٹر آف ڈیمانڈ”


Comments are currently closed.